18 جولائی 2019 - 15:27
۱۲ اسرائیلی سیاح قبرص میں عصمت دری کے جرم میں گرفتار

یونانی پولیس نے ۱۲ اسرائیلی یہودی سیاحوں کو ایک نوجوان لڑکی کی عصمت دری کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عبرانی زبان کی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق، ان ۱۲ اسرائیلی سیاحوں نے قبرص کے سواحلی علاقے میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ ان اسرائیلی سیاحوں نے جنوب مشرقی قبرص میں واقع ایک ہوٹل میں نوجوان لڑکی کے ساتھ ریپ کیا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اس واقعہ سے مطلع ہیں اور قبرص کے دار الحکومت نکوسیا میں موجود اسرائیلی قونصل خانے نے مجرمین کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے ان کی گرفتاری کی خبر دے دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲